پاکستان

ہواوے موبائل کمپنی کی پاکستان میں سرمایہ کاری، امریکا نے خبردار کر دیا

وزیر اعظم سے اس ملاقات میں چینی کمپنی نے موبائل فونز تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت، فن ٹیک میں سرمایہ کاری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا

اسلام آباد (کھوج نیوز) موبائل بنانے والی چینی کمپنی ہواوے نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جس پر امریکا نے خبردار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے چینی کمپنی ترانشیئن ہولڈنگزو چیئرمین ژوژا جیانگ نے شینزن میں ملاقات کی، ملاقات میں چینی کمپنی نے پاکستان میں موبائل بنانے کے یونٹ میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم سے اس ملاقات میں چینی کمپنی نے موبائل فونز تیاری، الیکٹرک بائیکس، جدید زراعت، فن ٹیک میں سرمایہ کاری پر بھی دلچسپی کا اظہار کیا، وزیراعظم نے وفاقی وزرا اور چینی سفیر کو ٹرانشیئن ہولڈنگز کے ساتھ ملکر لائحہ عمل تیار کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

واضح رہے کہ چین کمپنی کی طرف سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے اعلان کے بعد امریکا میدان میں آگیا ہے اور اس نے پاکستان کو خبردار کیا ہے کہ چین سے دور رہیں ورنہ اس کے نتائج بھگتنا پڑ سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button