پاکستان

ہیٹ ویو میں لوڈشیڈنگ سے کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر مقدمہ ہوگا: ناصر شاہ کی دھمکی

کے الیکٹرک میں مزید مسائل بھی ہیں ان پر بھی بات کی، سعید غنی نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف جمعہ کو ملاقات رکھی ہے: ناصر شاہ

کراچی(کھوج نیوز) صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ نے کے الیکٹرک کو دھمکی لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہیٹ ویو میں لوڈ شیڈنگ کے سبب کوئی انتقال ہوا تو کے الیکٹرک پر ایف آئی آر ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ نے سندھ اسمبلی کے دوران کہا کہ انرجی کے محکمے میں جتنے عملے کی ضرورت تھی اتنے ہی تھے جس پر رکن اسمبلی ایم کیو ایم علی خورشیدی نے کہا کہ اگر میرٹ پر نوکریاں ملتی تو اسٹے نہیں آتا۔ رکن اسمبلی ایم کیو ایم مظاہر عامر نے وقفہ سوالات میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 80 سے 85 فیصد ریکوری والے علاقوں میں بھی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، کیا کے الیکٹرک سے رجوع کریں گے؟ اس پر ناصر حسین شاہ نے جواب دیا کہ میں متفق ہوں، لوڈ شیڈنگ بہت سارے علاقوں میں غیر اعلانیہ ہورہی ہے، ہم نے وزیراعلی کے ساتھ وفاقی حکومت سے اس متعلق ملاقات بھی کی جب کہ کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کو بھی کئی فیڈرز دنوں تک بند رہنے کا بتا چکے ہیں۔

ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک میں مزید مسائل بھی ہیں ان پر بھی بات کی، سعید غنی نے کے الیکٹرک کی زیادتیوں کے خلاف جمعہ کو ملاقات رکھی ہے، دیگر اراکین کو بھی دعوت دیتا ہوں اپنی نمائندگی اس میٹنگ میں کریں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ اوور بلنگ اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہونا چاہیے، 22 سے 27 مئی ہیٹ ویو ہے، ہم نے اقدامات کر رکھے ہیں، تمام محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button