پاکستان

یوسف رضا گیلانی نےمسلم لیگ(ن) کےحق میں آواز بلند کردی

عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے

اسلام آباد ( کھوج نیوز )یوسف رضا گیلانی نےمسلم لیگ(ن) کےحق میں آواز بلند کردی، پیپلز پارٹی کو کبھی لیول پلیئنگ فیلڈ ملی یا نہیں؟  اس حوالے سے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کھل کر بول پڑے۔ احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران  انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کا اعتراض نہیں کرنا چاہیے، پیپلز پارٹی کو لیول پلیئنگ فیلڈ کبھی ملی ہی نہیں۔ آئندہ حکومت کا انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے۔ گفتگو کے دوران ایک صحافی نے یوسف رضا گیلانی سے سوال پوچھا کہ آج کل جو کچھ تحریکِ انصاف کے ساتھ ہو رہا ہے اس پر کیا کہیں گے؟

اس سوال کے جواب میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ جو معاملات عدالتوں میں ہیں اِن کا فیصلہ عدالتوں کو ہی کرنے دیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل یوسف رضا گیلانی اپنے وکلاء کے ساتھ احتساب عدالت میں پیش ہوئے تھے۔احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ کیس میں ذاتی حیثیت میں آج یوسف رضا گیلانی کو طلب کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button