پاکستان

یوسف رضا گیلانی کےصاحبزادوں نےمسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیارکرنےکی ٹھان لی

علی حیدر گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کا موقف ہے کہ پنجاب میں صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت پائی جاتی ہے اور پیپلز پارٹی کا ملک کے اس سب سے بڑے صوبے میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں

لاہور(کھوج نیوز) چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کرنے کی ٹھان لی،رپورٹس کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادوں علی حیدرگیلانی اورعلی موسیٰ گیلانی نے پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کی خواہش ظاہرکردی،علی حیدر گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کا موقف ہے کہ پنجاب میں صرف اور صرف پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبولیت پائی جاتی ہے اور پیپلز پارٹی کا ملک کے اس سب سے بڑے صوبے میں کوئی سیاسی مستقبل نہیں ہے۔دوسری جانب یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منتخب کردہ چئیرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اپنے بیٹوں کی اس خواہش کی راہ میں رکاوٹ بن گئے ہیں اور انھوں نے علی حیدر گیلانی اور علی موسیٰ گیلانی کو مسلم لیگ نون میں شمولیت سے روک دیا ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button