پاکستان
یوم آزادی کا جشن؛صدر اور وزیراعظم کا قوم کے نام شاندار پیغام
صدرعارف علوی اوروزیراعظم شہبازشریف نےجشن آزادی کےموقع پرقوم کومبارک بادپیش کی۔
اسلام آباد(کھوج نیوز)یوم آزادی کا جشن؛صدر اور وزیراعظم کا قوم کے نام شاندار پیغام،رپورٹ کے مطابق صدرعارف علوی اوروزیراعظم شہبازشریف نےجشن آزادی کےموقع پرقوم کومبارک بادپیش کی۔ صدر عارف علوی نے اپنے پیغام میں کہاکہ آج قوم کو درپیش سماجی، سیاسی، معاشی اور سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ کشمیروں کو یاد رکھتے ہوئے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کی عوام کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔