پاکستان

یوم تکبیر:وزیراعظم شہبازشریف نےکل سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا

وزیراعظم شہبازشریف نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) وزیراعظم شہبازشریف نے کل یوم تکبیر پر سرکاری چھٹی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 28 مئی ملک کو ناقابل تسخیر بنانے کا دن ہے، یومِ تکبیر سیاسی اور دفاعی قوتوں کے اس ملک کے دفاع کو مضبوط تر بنانے کی یاد دلاتا ہے، یوم تکبیر بیرونی اور اندرونی دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ہمیشہ ناکام بنانے کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

شہبازشریف نےکہا کہ 28 مئی یوم تکبیر،اس وقت کے وزیرِاعظم نوازشریف اورپاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنےکا دن ہے، اس دن ہم ذوالفقارعلی بھٹوکو پاکستان کا ایٹمی پروگرام شروع کرنے پرخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ وزیراعظم نےکہا کہ 28 مئی کو جس طرح ملک کا دفاع ناقابلِ تسخیربنایا، ویسے ہی ملک کی اقتصادی سلامتی یقینی بنائیں گے، آئیں،آج یہ عہد کریں کہ نا صرف بیرونی دشمنوں بلکہ 9 مئی جیسے واقعات سے انتشار کےخواہشمند عناصر کو ناکام بنائیں گے۔

واضح رہے کہ یوم تکبیر ہر سال 28 مئی کو منایا جاتا ہے اور یہ وہ یادگار دن ہے جب پاکستان دنیا کے سامنے پہلی اسلامی ایٹمی قوت بن کر ابھرا۔ بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں سابق وزیراعظم نوازشریف کے دورِ حکومت میں پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر 5 کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button