پاکستان

آئی ایم ایف سے قرضہ کب اور کیسے ملے گا؟ اسحاق ڈار کا عوام کو نیا لالی پاپ

ئی ایم ایف کے نویں ریویو کے سلسلہ میں 172ارب کے ٹیکسوں سمیت دیگر تمام شرائط پوری کر دی ہیں اس لئے تاخیر کے باوجود ڈیفالٹ کا کوئی امکان نہیں

فیصل آباد /اسلام آباد(نمائندہ کھوج نیوز، سٹاف رپورٹر، آن لائن)آئی ایم ایف سے قرضہ کب اور کیسے ملے گا؟وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو ایک اور جھوٹی تسلی دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے نویں ریویو کے سلسلہ میں 172ارب کے ٹیکسوں سمیت دیگر تمام شرائط پوری کر دی ہیں اس لئے تاخیر کے باوجود ڈیفالٹ کا کوئی امکان نہیں ، کچھ سیاستدان اس بارے میں بلاوجہ بے یقینی کی صورتحال پیدا کر رہے ہیں،اندرون اور بیرون ملک سے پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں کبھی کہا گیا کہ پاکستان بانڈکی ادائیگی نہیں کر سکے گا مگر تمام غیر ملکی قرضے بروقت ادا ہوئے۔ اس لئے پریشانی کی کوئی بات نہیں ہم پوری دیانتداری اور اپنی بہترین صلاحیتوں کے مطابق کوشاںہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تنزلی کا سلسلہ اب رک گیا ہے لیکن معیشت کی مکمل بحالی میں کچھ وقت لگے گا کہ مشکل مالی حالات کے باوجود پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا جبکہ حکومت معاشی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کیلئے عوام ، صنعت اور تاجر دوست بجٹ پیش کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button