پاکستان

آئی ایم ایف نے نگراں حکومت کو لال جھنڈی دکھا دی

پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب سے کم کا اثر پڑیگا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب سے زائدکا اثر بتایا

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) بجلی بلوں میں ریلیف کے لئے آئی ایم ایف نے نگراں حکومت کو لال جھنڈی دکھاتے ہوئے ان کا پلان مسترد کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا ہے کہ پلان میں بتایا گیا تھا کہ بجلی کے بلوں میں ریلیف سے ساڑھے 6 ارب روپے سے کم کا اثر پڑیگا، آئی ایم ایف نے پلان مسترد کرتے ہوئے 15 ارب روپے سے زائدکا اثر بتایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے 15 ارب کی مالیاتی گنجائش پوری کرنیکا پلان بھی مانگ لیا ہے۔ آئی ایم ایف کے ساتھ دوبارہ پلان شیئر کیا جانا ہے جس کے باعث تاخیر ہو رہی ہے۔ نیا پلان شیئر ہونے پر آئی ایم ایف حکام اور وزارت خزانہ دوبارہ بات کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کے لیے بجٹ سے آٹ نہ ہونیکی آئی ایم ایف کویقین دہانی کرائی گئی ہے، بلوں کو 4 ماہ میں وصول کرنیکے لیے بھی آئی ایم ایف سے درخواست کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق بلوں کی اقساط میں وصولی کے پلان پر آئی ایم ایف سے دوبارہ بات کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button