پاکستان

آخر کار انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں… اسلام آباد کو آئی جی مل گیا

علی ناصر رضوی نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا

اسلام آباد(کھوج نیوز) آخر کار انتظار کی گھڑیاں ختم ہوئیں…… وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو آئی جی مل گیا ہے ، نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے نوٹیفکیشن جاری ہونے کے 22 دن بعد عہدے کا چارج سنبھالا، ان کی بطور آئی جی اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا۔ دوسری جانب ڈی پی او سرگودھا کامران فیصل کو ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات کردیا گیا ہے، پنجاب حکومت نے کامران فیصل کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا جس میں پنجاب حکومت نے اہم افسران وفاق کو دینے سے معذرت کرلی تھی اور آئی جی اسلام آباد کیلئے نامزد افسر کو ریلیو کرنے سے انکار کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button