پاکستان

آرمی چیف نےسیٹھوں کی جیبوں سےڈالرنکلوانےکی ذمہ داری کیوں سنبھالی؟

آخری سپہ سالار جن کو گالف کورس پر شاٹ لگاتے دیکھا گیا تھا وہ مرحوم جنرل ضیا الحق تھے۔

 اسلام آباد(ویب ڈیسک)آرمی چیف نےسیٹھوں کی جیبوں سےڈالرنکلوانےکی ذمہ داری کیوں سنبھالی؟ ہمارے سپہ سالارآرمی چیف جنرل عاصم منیر ملک میں معاشی بدحالی کے باعث متحرک ہونا پڑا۔ انھوں نے سیٹھوں کی جیبوں سے ڈالرنکلوائےہیں، زراعت، معدنیات، ڈالرکا ریٹ، بجلی کے بل، سوشل میڈیا پر بیٹھے سازشی، یہ سارے کام ہم نے سپہ سالار کے ذمے لگا دیے ہیں۔ ایسے میں سپہ سالار کا دن کب شروع ہوا، وہ دفتر سے جا کر گالف کیسے کھیلے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ ہماری افواج نے چند انتہائی شاندار گالف کورس بنا رکھے ہیں لیکن میں نے کئی سال سے کسی حاضر سروس سپہ سالار کو گالف کورس پر نہیں دیکھا۔

آخری سپہ سالار جن کو گالف کورس پر شاٹ لگاتے دیکھا گیا تھا وہ مرحوم جنرل ضیا الحق تھے۔ ان کے بعد آنےوالوں کو اس قوم نے اتنا متحرک کررکھا ہے کہ وہ اپنی تین سال کی مدت ملازمت گزار کےبھی اپنے فرائص پورے نہیں کرپاتے۔ اس لیے کبھی مانگ تانگ کر تو کبھی ڈنڈے کے زور پر ایکشن لینے پر مجبور ہوتے ہیں۔ دن بھر کی مشقت کر کے جب ہمارا تھکا ہارا سپہ سالارگھر پہچنتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ سارے دن کی محنت اکارت گئی، خزانہ ابھی بھی خالی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button