پاکستان

آرمی چیف نے فوجی تنصیبات اور سلامتی کو پامال کرنے والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی

9 مئی کے یوم سیاہ پر توڑ پھوڑ کے منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پرعمل کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے: آرمی چیف

راولپنڈی (نیوز رپورٹر، انٹرنیوز) 9 مئی کے یوم سیاہ پر توڑ پھوڑ کے منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پرعمل کرنیوالوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ امن واستحکام کے عمل کو خراب کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی،افواج تنصیبات کیتقدس اورسلامتی کوپامال کرنے یاتوڑ پھوڑکی مزید کسی کوشش کوبرداشت نہیں کریگی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا، جہاںآرمی چیف کو موجودہ سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کی جاری کوششوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی پیشہ ورانہ قابلیت، کارکردگی اور کامیابیوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نیکور کے افسران سے بھی خطاب کیا اور قومی سلامتی کو درپیش خطرات پرزوردیا، انہوں نے معلومات کی جنگ کے چیلنجوں اورغلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوششوں کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ”ہم امن و استحکام کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے اور اس عمل کو خراب کرنے والوں کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی”۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیرنے کہا کہ مسلح افواج اپنی تنصیبات کے تقدس اور سلامتی کو پامال کرنے یا توڑ پھوڑ کی مزید کسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گی اور 9 مئی کے یوم سیاہ پر توڑ پھوڑ کے تمام منصوبہ سازوں، مشتعل افراد، اکسانے والوں اور ان پر عمل کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button