پاکستان

آصف ز رداری نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیت کیلئے بڑامشورہ دیدیا

پاکستان تحریک انصاف پہلے بغیر محنت کے آئی تھی، اب اسے محنت کرنی چاہیے، الیکشن ضرور ہوں گے اور پاکستان پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی: آصف زرداری

نواب شاہ(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے بانی پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان کو جیت کے لئے بڑا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ انشااللہ انتخابات ضرور ہوں گے، چیف جسٹس نے کہہ دیا ہے انتخابات ضرور ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، عام انتخابات میں ہم حکومت بنائیں گے۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو محنت کرنی چاہیے، وہ پہلے بغیر محنت کے آگئے تھے، اب محنت کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button