پاکستان

العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کیس، جسٹس میاں گل حسن نے نیب کو کھری کھری سنا دیں

ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت نواز شریف اور مریم نواز برطانیہ میں تھے، اور نواز شریف اور مریم نواز برطانیہ سے آکر عدالت میں پیش ہوئے

اسلام آباد(کھوج نیوز) جسٹس میاں گل حسن نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنس کیس کی سماعت کے دوران نے احتساب بیورو(نیب) پر کھری کھری سنا تے ہوئے کہا کہ نیب نے صرف ڈاکیہ کا کام کرنا تھا یا اپنا مائنڈ بھی استعمال کرنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی ایون فیلڈ اور لعزیزیہ سٹل ملز کے مقدمات میں سزاوں کے خلاف اپیلوں کی سماعت کے دوران نواز شریف کے وکیل امجد پرویز کا کہنا تھا کہ العزیزیہ ریفرنس میں نیب نے سزا بڑھانے کی اپیل دائر کر رکھی ہے، ریفرنس دائر کیے جانے کے وقت نواز شریف اور مریم نواز برطانیہ میں تھے، اور نواز شریف اور مریم نواز برطانیہ سے آکر عدالت میں پیش ہوئے۔انھوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا کوئی وارنٹ گرفتاری کا آرڈر نہیںا ٹھا۔سابق وزیر اعظم کے وکیل کا کہنا تھا کہ ریفرنس دائر ہونے کے بعد اور فرد جرم سے پہلے نواز شریف نے سپریم کورٹ میں نظر ثانی درخواست دائر کی، اور سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو کہا کہ ہماری کسی بھی ابزرویشن سے اثر انداز ہوئے بغیر فیصلہ دیا جانا چاہیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button