پاکستان

الیکشن کمیشن نےمخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پنجاب سے 20ارکان  قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ زرپورٹ کے مطابق ن لیگ کو 17،پیپلزپارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ کی ایک ایک نشست ملی

اسلام آباد(کھوج نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب سےمخصوص نشستوں پر قومی اسمبلی کی منتخب خواتین کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،پنجاب سے 20ارکان  قومی اسمبلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ زرپورٹ کے مطابق ن لیگ کو 17،پیپلزپارٹی، استحکام پاکستان پارٹی، ق لیگ کی ایک ایک نشست ملی،ن لیگ کی طاہر اورنگزیب، شائستہ پرویز، مریم اورنگزیب، نزہت صادق ایم این اے بن گئیں،ن لیگ کی مسرت آصف خواجہ، سیما محی الدین، شزہ فاطمہ، روبینہ خورشید ایم این اے ،وجیہہ قمر،زیب جعفر ، کرن عمران، انوشہ رحمان،زہرہ ودود، آسیہ ناز تنولی، صبا صادق، فرح ناز اکبر ،شہناز سلیم رکن قومی اسمبلی بن گئیں، پیپلزپارٹی کی حنا ربانی کھر رکن قومی اسمبلی بن گئیں،استحکام پاکستان پارٹی کی منزہ حسن، ق لیگ کی فرخ خان ایم این اے بن گئیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button