پاکستان

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس، عام انتخابات 8 فروری کو ہی کرانیکا فیصلہ

الیکشن 8 فروری کو ہیں ، اس کے انعقاد پرکسی کوابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کا انعقاد ہر صورت نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن یقینی بنائیگا، 8 فروری کو الیکشن ہر صورت میں ہوں گے

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے آج کے اہم اجلاس میں عام انتخابات ہر صورت 8 فروری کو ہی کرانیکا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے انعقاد پر کسی کو ابہام نہیں ہونا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیر صدارت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سکیورٹی سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں آئی جی اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی بلوچستان پولیس اور چیف سیکرٹری بلوچستان بھی شریک ہوئے، نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز اور سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ نگراں وفاقی وزیر داخلہ گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ الیکشن 8 فروری کو ہیں ، اس کے انعقاد پرکسی کوابہام نہیں ہونا چاہیے، الیکشن کا انعقاد ہر صورت نگراں حکومت اور الیکشن کمیشن یقینی بنائیگا، 8 فروری کو الیکشن ہر صورت میں ہوں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button