پاکستان

امریکی صدر نے شہباز شریف کو خط میں کیا لکھا؟ فرحت اللہ بابر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا

امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو عہدہ سنبھالنے پر اپنے خط میں مبارکباد نہیں دی ہے ، جو بائیڈن نے خط میں صرف دو طرفہ تعلقات پر زور دیا ہے

کراچی( کھوج نیوز) امریکی صدر جوبائیڈن نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو خط میں کیا لکھا؟ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماء فرحت اللہ بابر نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنمافرحت اللہ بابر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھے جانے کے حوالے سے سابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو مبارکباد دی یا نہیں اس کی زیادہ اہمیت نہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ عمران خان دور میں پاکستان اور امریکہ کے تعلقات بہت زیادہ خراب ہوگئے تھے اور امریکی صدر نے عمران خان کو ایک ٹیلی فون کال تک نہیں کی تھی اور اس کے بعد اب دونوں ممالک کے درمیان پہلا رابطہ ہے جو سفارتی سطح پر ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button