پاکستان

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے چوہدری شجاعت کو کیا آفر دی؟ پتا چل گیا

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا چوہدری شجاعت کو فون ،عید کی مبارکباد دی' صرف پنجاب میں الیکشن سے ملک میں افراتفری پھیلے گی، چوہدری شجاعت کی گفتگو

لاہور(جنرل رپورٹر، آن لائن)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے لاہور میں ٹیلی فون پر رابطہ کیا، انکی خیریت دریافت کی اور انہیں عید کی مبارکباد دی۔

چوہدری شجاعت نے کہا کہ صرف پنجاب میں الیکشن سے ملک میں افراتفری پھیلے گی،سراج الحق نے چوہدری شجاعت سے درخوات کی کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں چوہدری شجاعت اپنا کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ چوہدری شجاعت واحد سیاستدان ہیں جن کے کردار پر کوئی داغ نہیں۔چوہدری شجاعت کردار ادا کریں کہ ملک میں الیکشن ایک ہی دن ہوں۔ اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ میں خود بھی یہی چاہتا ہوں کہ چاروں صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن ایک ہی دن ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف پنجاب میں الیکشن ہونے سے جو بھی وزیراعلیٰ بنے گا، وہ بادشاہ بن کر رہ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جو پنجاب کا وزیر اعلیٰ بنے گا وہ دیگر الیکشنز میں اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے گا، اسطرح ملک میں افراتفری پیدا ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ کا مؤقف صرف میں ہی دے سکتا ہوں۔ میرا مؤقف ملک و قوم کے وسیع تر مفاد میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button