پاکستان

انوار الحق کاکڑ کی ٹیکنو کریٹس پر مشتمل نگراں کابینہ مکمل

انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ تشکیل دینے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے گئے تمام ناموں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا

لاہور (کھوج نیوز) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے وفاقی کابینہ تشکیل دینے کے معاملہ پر مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی جانب سے دیئے گئے تمام ناموں کو ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا اور اس وقت ان کی کابینہ میں شامل کم وبیش تمام افراد ٹیکنو کریٹس قرار دیئے جاتے ہیں۔ یہ امر بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ انوار الحق کاکڑ نے جن سیاسی شخصیات کو نگراں سیٹ اپ کا حصہ بنایا ہے ان میں زیادہ تر ان کے ذاتی دوست احباب ہیں۔ سیاسی حلقوں میں وفاقی کابینہ کے نام سامنے آنے پر شدید ترین بے چینی اور اضطراب پایا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ انوار الحق کاکڑ کی کابینہ میں سابق گورنر سٹیٹ بینک شمشاد اختر کو وزیر خزانہ نامزد کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button