پاکستان

انٹیلی جنس کی کارروائی، پاکستان میں بڑی دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا

انٹیلی جنس فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے کوئلہ کنٹینرکے خفیہ خانوں سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد،افغان ڈرائیور کو حراست میں لے لیا

طور خم(نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن)انٹیلی جنس رپورٹ پرکسٹم حکام کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے افغانستان سے بڑے پیمانے پر پاکستان میں اسلحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ۔

تفصیل کے مطابق طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنے والے کوئلہ کے کنٹینر کی چیکنگ کے دوران کسٹم حکام نے بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا،اسلحہ کا ذخیرہ کنٹینر کے خفیہ خانوں میں چھپا کر رکھا گیا تھا،کسٹم حکام نے اسلحہ برآمد کر کے کنٹینر کے ڈرائیور کو حراست میں لے لیا،افغانی ڈرائیور کو قانونی کاروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا،برآمد ہونے والے اسلحے میں روسی اور ترکیہ ساختہ 12 بور بندوقیں، مختلف ہتھیاروں کے 600 کارتوس اور بھاری مقدار میں بارود شامل ہے،پکڑا جانے والا اسلحہ پاکستان دشمن عناصر کی جانب سے امن و امان کی صورتحال خراب کرنے کی کوششوں کا حصہ تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button