پاکستان

ایران میں کیے جانیوالا آپریشن ”مرگ برسرمچار” کیا مطلب کیا ہے؟

مرگ بر ایران کی سرکاری زبان فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی مردہ باد، تباہی اور موت کا آنا کے ہیں جب کہ سرمچار بلوچی لفظ ہے جس کے معنی 'سر قربان کرنے والا' یا 'جان نثار کرنے والا'

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی پر ایران کو آپریشن مرگ بر سرمچار کی صورت میں بھرپور جواب دیا گیا ‘ آپریشن مرگ برسرمچار کا مطلب کیا ہے؟

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کو آپریشن مرگ بر سرمچار کا نام دیا گیا ہے، مرگ بر ایران کی سرکاری زبان فارسی کا لفظ ہے جس کے معنی مردہ باد، تباہی اور موت کا آنا کے ہیں جب کہ سرمچار بلوچی لفظ ہے جس کے معنی ‘سر قربان کرنے والا’ یا ‘جان نثار کرنے والا’ ہے اور یہ بلوچ عسکریت پسند اپنے لیے استعمال کرتے ہیں۔ اس انٹیلی جنس آپریشن کا نام آپریشن مرگ بر سرمچار رکھا گیا جس کے معنی ہیں سرمچاروں کی موت۔ ایران میں موجود دہشتگرد خود کو سرمچار کہلواتے ہیں۔ اس کے علاوہ پاکستان کے صوبے بلوچستان میں بھی کئی علیحدگی پسند شدت پسندوں کو سرمچار کہا جاتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button