پاکستان

ایم کیو ایم کا وفد آج شہباز شریف سے ملاقات کرے گا

ایم کیوایم پاکستان کے 3 رکنی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی

لاہور(کھوج نیوز)ایم کیو ایم پاکستان کا وفد آج پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شہباز شریف سے ملاقات کرے گا۔ ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے 3 رکنی وفد کی شہباز شریف سے ملاقات میں معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ملاقات شام 4 بجے لاہور میں ہوگی۔

ملاقات میں ایم کیوایم کی جانب سے گورنرسندھ کامران ٹیسوری، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال شامل ہوں گے۔ ن لیگ کی کمیٹی شہباز شریف کو معاملات پر بریفنگ دے گی۔ اس قبل ہونے والی ملاقات میں دونوں جماعتوں نے نئے حکومتی سیٹ اپ میں مل کر چلنے پر اتفاق کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button