پاکستان

ایم کیو ایم کے لیڈروں اور کارکنوں کیساتھ لفظ ”بھائی” کیوں استعمال ہوتا ہے؟

بھائی دراصل ایک صیغہ ہے اور دو کارکنوں کے درمیان بھائی کاتعلق برابری کی بنیاد پر ہے کیوں کہ چاچا بھتیجا کا تعلق برابری نہیں ہے لیکن بھائی کا تعلق برابری کا ہے

کراچی(سپیشل رپورٹر، ماینٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ لفظ ”بھائی” کا استعمال کیوں ہوتا ہے؟ ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایسا ہی ہے بلکہ ہماری پارٹی میں ایسا ہوچکا ہے کہ اکثر تو بیویاں بھی اپنے شوہروں کو بھائی کہنے لگی ہیں۔ ایم کیو ایم رہنما نے بتایا کہ ہم نسرین جلیل کو نسرین جلیل باجی کہتے تھے تو لوگوں نے ان کے نام کے آگے بھی بھائی لگا کر نسرین جلیل باجی بھائی کہنا شروع کردیا ، بھائی دراصل ایک صیغہ ہے اور دو کارکنوں کے درمیان بھائی کاتعلق برابری کی بنیاد پر ہے کیوں کہ چاچا بھتیجا کا تعلق برابری نہیں ہے لیکن بھائی کا تعلق برابری کا ہے۔ الیکشن میں اگلا وزیراعظم کسے دیکھتے ہیں کے سوال پر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ الیکشن ایک نہ ایک دن ضرور ہونے ہیں، جیسے جانداروں کے لیے آکسیجن اور مچھلی کے لیے پانی ضروری ہے، ہم سیاست دانوں کے زندہ رہنے کے لیے الیکشن بہت ضروری ہے، میری خواہش ہوگی کہ بلاول بھٹو زرداری کے فارم ہاسز اور کھیتوں میں کام کرنے والے ہاری (کسان)کا بیٹا وزیراعظم بن جائے یا پی پی پی کا کوئی کارکن وزیراعظم بن جائے یا پھر میری خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی انڈسٹریز میں کام کرنے والا کوئی ملازم وزیر اعظم بن جائے جو پڑھا لکھا ہو اور سیاسی سوجھ بوجھ بھی رکھتا ہو۔ فاروق ستار نے یہ بھی کہا کہ میری خواہش ہے کہ عوام میں سے کوئی وزیراعظم بن کر سامنے آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button