پاکستان

ایوانِ بالا سے انتخابات کا التواء ، پی ٹی آئی نے شرمناک قرار دیکر مسترد کر دیا

اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دستور 90 روز کی آئینی مدت میں انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے بالکل واضح اور دو ٹوک ہے: ترجمان پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف نے ایوانِ بالا سے انتخابات کے التوا کی غیرآئینی، غیر قانونی اور غیر جمہوری قرارداد کی منظوری کو نہایت شرمناک قرار دے کر مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد دستور 90 روز کی آئینی مدت میں انتخاب کے انعقاد کے حوالے سے بالکل واضح اور دو ٹوک ہے،عدالتِ عظمی انتخابات کے مقررہ تاریخ یعنی 8 فروری کو صاف شفاف انعقاد کا واضح حکم دے چکی ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملک کا مستقبل دستور و جمہوریت کی اصل شکل میں بحالی اور انتخابات کے مقررہ تاریخ پر صاف شفاف انعقاد سے جڑا ہوا ہے، انتخابات کے انعقاد میں ایک روز کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائیگی، عدالتِ عظمی انتخابات کے التوا کی کوششوں کا نوٹس لے اور ان کے موثر تدارک کا اہتمام کرے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button