پاکستان

ایک زرداری سب پر بھاری، سابق صدر نے ایک بار پھر ن لیگ کو بڑا سرپرائز دیدیا

ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنا ہے، عوام میرا ساتھ دیں میں ان سب کو سنبھال سکتا ہوں' زرداری کا تربت میں ورکرز کنونشن سے خطاب

تربت(کھوج نیوز) ایک زرداری سب پر بھاری، سابق صدر و پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ایک بار پھر ن لیگ کو بڑا سرپرائز دے کر سیاست میں نئی ہلچل مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات کو ٹھیک کرنا ہے، عوام میرا ساتھ دیں میں ان سب کو سنبھال سکتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول ملک کا مستقبل ہے، ہمیں لوگوں کو سنبھالنا ہے، آنے والی نسلوں کا مستقبل بہتر بنانا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے لیے نہیں عوام کے لیے اقتدار میں آتی ہے، وہ پہلے بلوچستان کو بنائیں گے پھر دوسرے صوبوں کو بنائیں گے، ہم نے ملکی معاشی حالات ٹھیک کرنا ہیں، بلوچستان کے مسائل حل کرنا ہیں اور امن لانا ہے لیکن یہ سب مار دھاڑ سے نہیں بھائی چارے سے ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی زمین ایسی ہے حو سونا اگل سکتی ہے، بلوچستان پاکستان کو دنیا کا بڑا ملک بناسکتا ہے، بلوچستان کو اسلام آباد نے سمجھا نہیں ہے، وہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کو بھی نہیں سمجھتا، ہم آپ کے غم سمجھتے ہیں، چاہتے ہیں باہر بیٹھے لوگ سب اپنے گھر واپس آئیں، ہم نے نوجوانوں کے لیے سہولیات پیدا کرنی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button