پاکستان

بلاول بھٹو نے اسٹیبلشمنٹ اور اعلیٰ عدلیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

اب 30 یا 40 سال پرانی والی سیاست نہیں چلے گی جو سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کی ہے : بلاول بھٹو زرداری

لاہور(کھوج نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین و وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیبلشمنٹ کو للکارتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں معاشی و سیاسی استحکام کے لئے سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اب 30 یا 40 سال پرانی والی سیاست نہیں چلے گی جو سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے کی ہے اگر سیاستدانوں کو فری ہینڈ دیا جائے گا تو وہ ملک اور عوام کے لئے زیادہ بہتر پرفارم کر سکتے ہیں ۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ کے ججز واپڈا اور دیگر ادارے چلانے کی کوشش کریں گے تو حکمران اور سول حکومت کیا کرے گی ، پیپلز پارٹی نے نعشیں دیکھی ہیں اور آگے بھی قربانیاں دینے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button