پاکستان

بلاول بھٹو نے پنجا ب حکومت کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا

پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری کو شکایت لگائی ہے کہ پارٹی کا کوئی کام نہیں ہو رہا جس سے ہمیں الیکشن میں مشکل ہو گی

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) بلاول بھٹو نے پنجا ب حکومت کی نا اہلی اور ناقص کارکردگی کا پول کھول دیا ‘ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے پنجاب کی نگران حکومت سے متعلق شکایات سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری کو شکایت لگائی ہے کہ پارٹی کا کوئی کام نہیں ہو رہا جس سے ہمیں الیکشن میں مشکل ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری سے شکایت لگائی کہ پیپلز پارٹی کا کام ہو تو نگران حکومت سارا قانون سامنے رکھ دیتی ہے اور دوسری پارٹی کے لیے آنکھیں بند کر لی جاتی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ عہدیداروں نے بلاول بھٹو زرداری سے یہ شکایت بھی لگائی کہ آصف زرداری کی آمد پر لاہور میں لگائے گئے بینرز بھی اتار دیے گئے تھے۔ چند روز قبل سینئر صحافی حامد میر نے بھی ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آصف علی زرداری کی لاہور آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے عہدیدارو ں کی جانب سے بینر لگائے جاتے جو رات کو اتار لیے جاتے، اس حوالے سے آصف علی زرداری سے ہی پوچھ لیں کہ ان کے بینر کون اتارتا تھا۔

دوسری جانب ذرائع ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں، محسن نقوی کا دبئی میں سابق صدرآصف زرداری کی عیادت کرنیکا امکان ہے۔ اس حوالے سے نگران وزیر اطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی آصف زرداری سے ملاقات کے بارے میں کوئی علم نہیں ہے، پنجاب کابینہ کا سیاسی معاملات سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button