پاکستان

بلاول بھٹو کا عمران خان کی حمایت میں بیان، نواز، شہباز کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئے

پی ڈی ایم حکومت نے بھی عمران خان کی طرح 3 ماہ تک آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی کی، غلط معاشی فیصلے کا بوجھ نواز شریف اور شہباز شریف نہیں عوام اٹھا رہے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے عمران خان کی حمایت میں بیان داغ دیا جس کے بعد وہ نوازشریف اور شہباز شریف کی مخالفت میں کھل کر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وفاقی حکومت میں 18 ماہ گزارے، جانتے ہیں کہ اسلام آباد بیوروکریسی کی کیا ذہنیت ہے، بیورو کریسی نہ خودکچھ کرنا چاہتی ہے اور نہ کسی کو کچھ کرنے دیتی ہے۔ بلاول نے کہا کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست عروج پر ہے، نواز شریف کو چوتھی بار چننے سے بھی منشور پر عمل درآمد نہیں ہوگا، نئی سوچ کے بغیر آپ اپنے منشور پر عمل نہیں کرسکتے، جو بھی الیکشن جیتے وہ انتقامی سیاست نہ کرے، اپوزیشن بھی حکومت کو چلنے دے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں لوگوں کا بہت اچھا رسپانس ہے، باقی عوام کی طرح میں بھی میاں صاحب کی تقریریں نہیں سنتا، باقی ممالک میں بھی وزارت عظمی کے امیدوار دنیا کے سامنے مباحثہ کرتے ہیں، میں نے ان کا چیلنج قبول کیا یہ میرے چیلنج سے کیوں ڈر رہے ہیں؟ میاں صاحب کو اپنی پالیسیوں کا پتا ہے تو آئیں مجھ سے مباحثہ کریں، تھرپارکر،کراچی یا گمبٹ کہیں بھی آکر مباحثہ کرلیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سمجھتے ہیں کہ ایک جماعت کو ٹیکنیکل ناک آٹ کردیا پیپلزپارٹی کے ساتھ بھی ایسا کریں گے، یہ جانتے ہیں کہ عوام کی اکثریت نہیں چاہتی کہ میاں صاحب چوتھی بار وزیراعظم بنیں، ہمیں جو بھی جوائن کرتا ہے اس کے لیے مسائل ہوتے ہیں، ن لیگ کھلا میدان چاہتی ہے، پیپلز پارٹی کے خلاف بھی غیر جمہوری رویہ جاری ہے، حکومت پنجاب سے پوچھتا ہوں کیا ہم نے 9 مئی کیا، ن لیگ کو ڈرکیا ہے؟ جیالوں کے پیچھے کیوں پڑے ہوئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button