پاکستان

توشہ خانہ کیس، بشریٰ بی بی کو لینے کے دینے پڑ گئے، تمام تحائف سے ہاتھ دھو بیٹھیں

بشریٰ بی بی پیشی کے دوران تمام سرکاری تحائف تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر کے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں ' سوالنامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز، مانٹیرنگ ڈیسک) توشہ خانہ کیس میں ایک بڑی پیشرفت سامنے آئی ، عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو لینے کے دینے پڑ گئے اور وہ تمام تحائف سے ہاتھ دھو بیٹھی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کہا گیا ہے کہ وہ پیشی کے دوران تمام سرکاری تحائف تحقیقاتی ٹیم کے حوالے کر کے اپنا بیان ریکارڈ کروائیں ۔ واضح رہے کہ احتساب بیورو (نیب) نے توشہ خانہ سے حاصل ہونے والے تحائف کی کم قیمت لگوانے اور ان سے مالی فائدہ حاصل کرنے سے متعلق جاری انوسٹی گیشن میں سابق وزیر اعظم عمران حان کی اہلیہ بشری بی بی کو آج بیان ریکارڈ کروانے کے لیے طلب کر لیا ہے۔

نیب کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی اہلیہ کو غیر ملکی معززین کی جانب سے نہایت قیمتی اور لاکھوں روپے مالیت کے تحائف ملے جو انھوں نے کم دام ادا کر کے اپنے پاس رکھ لیے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام تحائف سرکار کی ملکیت تھے جنھیں آپ (بشری بی بی)نے سرکاری طور پر توشہ خانہ میں جمع نہیں کروایا گیا اور نہ ہی ان کو ملکی قوانین کے مطابق حاصل کرنے کے لیے قیمت لگوائی گئی۔ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے نا صرف ان سرکاری حیثیت میں ملنے ولے تحائف کو اپنے پاس رکھا بلکہ ان سے مالی فائدہ بھی حاصل کیا گیا۔

نیب کی جانب سے جاری اس نوٹس کے ساتھ ایک سوال نامہ بھی لف کیا گیا جس کے بارے میں نوٹس میں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اس میں درج سوالوں کے سچائی اور ایمانداری پر مبنی جوابات جلد از جلد جمع کروائے جائیں۔ نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں دی جانے والی تفصیلات کے مطابق بشری بی بی نے بطور تحفہ 2019 میں ملنے والا ایک لاکٹ اور چین، ایک جوڑا بندے، دو عدد انگوٹھیاں اور ایک بریسلیٹ جبکہ 2020 میں ہیروں سے جڑا سونے کا ایک ہار، ایک بریسلیٹ، ایک انگوٹھی اور بندوں کا ایک جوڑا، جبکہ 2021 میں ایک ہار، ایک جوڑا بندوں کا، ایک انگوٹھی اور ایک ہاتھ میں پہنی جانے والی گھڑی اپنے پاس رکھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button