پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس، عمران خان کو گرفتار کر کے کل عدالت میں پیش کرنیکا حکم

الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

notification of imran khan arrest

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کر نے کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے انسپکٹر جنرل (آئی جی)اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کی اور کہا کہ آئی جی اسلام آباد چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کر کے الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو کل گرفتارکرکے پیش کیا جائے۔ توہین الیکشن کیس میں عمران خان پیش نہیں ہوئے تھے اور الیکشن کمیشن نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کیے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button