پاکستان

توہین الیکشن کمیشن کیس، فواد چوہدری کو معافی ملے گی یا نہیں؟

توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے معافی نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کروایا دیا، کمیشن معافی نامہ دیکھ کر فیصلہ کرے گا: چیف الیکشن کمشنر

اسلام آبا د(کورٹ رپورٹر، آن لائن)توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری نے معافی نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا،، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کمیشن معافی نامہ دیکھ کر فیصلہ کرے گا ۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کی۔ فواد چوہدری الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ وکیل فیصل چوہدری نے معافی نامہ الیکشن کمیشن کو جمع کرا دیا۔ ممبر کمیشن نے استفسار کیا کسی کو برا بھلا کہنا پارٹی پالیسی ہو سکتی ہے؟ جوابا فواد چوہدری نے کہا کہ ماحول ہی ایسا بنا ہوا تھا ملک کا، سمجھ نہیں آ رہی تھی تلخیوں میں کہاں جائیں گے؟

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے معافی کی پہلی تین لائن میں آپ نے کنڈیشن ڈالی ہیں، آپ پراپر طریقے سے معافی لکھتے ورنہ شو کاز نوٹس کا جواب دے دیتے۔ فواد چوہدری کے وکیل نے مؤقف اپنایا یہ تکنیکی معاملات ہیں، ہماری معافی کو قبول کریں۔ چیف الیکشن کمشنر نے واضح کیا کمیشن معافی نامہ دیکھ کر فیصلہ کرے گا اور معافی نامہ دیکھ کر اگلی سماعت پر فیصلہ دے گا۔ الیکشن کمیشن میں کیس کی سماعت پندرہ اگست تک ملتوی کردی گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button