پاکستان

توہین عدالت:نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقریر پرفیصلہ سنادیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے خلاف مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)توہین عدالت:نوازشریف کی عدلیہ مخالف تقریر پرفیصلہ سنادیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے خلاف مبینہ عدلیہ مخالف تقریر پر توہینِ عدالت کی درخواست خارج کر دی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ن لیگ کے قائد نواز شریف کے خلاف درخواست 2018ء سے زیرِ التواء تھی۔

درخواست گزار شہری عدنان اقبال کی جانب سے کوئی بھی عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے نواز شریف کے خلاف درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ نواز شریف کے خلاف 2018ء کے بیانات پر توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button