پاکستان

تیل کےاسمگلرزاورلینڈ مافیاز کےمتعلق پاک فوج کا بڑا ایکشن،دوڑیں لگ گئیں

کراچی میں ہائیڈرنٹ مافیا ،ایرانی ڈیزل کے اسمگلرز ، اور لینڈ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز)تیل کےاسمگلرزاورلینڈ مافیاز کےمتعلق پاک فوج کا بڑا ایکشن،دوڑیں لگ گئیں، ایران سے پیٹرول کی اسمگلنگ ،پاک فوج کا کراچی میں کریک ڈاون ،مافیاز اور اسمگلرز کی دوڑیں لگ گئیں ،تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہائیڈرنٹ مافیا ،ایرانی ڈیزل کے اسمگلرز ، اور لینڈ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ ہوگیا۔ اعلی عسکری حکام نے رینجرز سندھ کو کراچی میں بڑے آپریشن کا حکم دے دیا جس کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے مضبوط مافیا کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن شروع کردیا ہے ۔عسکری حکام کی جانب سے رینجرز کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔


رینجرز نے کچے کے ڈاکوں کے خلاف بھی آپریشن کا فیصلہ کیا ہے۔اسٹریٹ کرائم سے نمٹنے کے لیے بھی حکمت عملی تیار کرلی گئی ہے۔غیرقانونی طورپرمقیم افغان باشندوں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔سندھ رینجرزکی جانب سے مرطوط حکمت عملی تیارکرلی گئی ہے۔بڑی تعداد میں عوامی شکایات کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔زمینوں پرقبضوں میں ملوث سسٹم کے خلاف بھی لسٹیں تیارکرلی گئی ہیں۔


غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے والوں کے خلاف بھی گھیرا تنگ ہوگا۔رینجرز کی جانب سے داخلی و خارجی راستوں پر اسمگلنگ کو روکا جائے گا۔خیال رہے کہ حال ہی میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کراچی کے تاجروں نے ملاقات کی تھی۔ واضح ہوکہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کراچی میں تقریبا 50 کاروباری شخصیات نے پانچ گھنٹہ طویل ملاقات کی جس میں معیشت بچا انقلابی مشن اور اسکو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہاکیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button