پاکستان

جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ، فیصل واوڈا نے فیض حمید پر بڑا الزام لگا دیا

9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں پی ٹی آئی کے دو وزراء ، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید جو کہ 9مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث ہون کا دعویٰ کیا: فیصل واوڈا

لاہور(کھوج نیوز ڈیسک) جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملہ، فیصل واوڈا نے فیض حمید پر بڑا الزام لگا دیا ‘ پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ9 مئی کو پی ٹی آئی شرپسندوں نے آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات پر حملوں کی ہدایات پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت جاری کررہی تھی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ9 مئی کو پی ٹی آئی شرپسندوں نے جی ایچ کیو اور فوجی تنصیبات سمیت آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز اسلام آباد پر بھی حملے کی منصوبہ بندی کی تھی، حملوں کی ہدایات پی ٹی آئی کی دوسرے درجے کی قیادت جاری کررہی تھی، پی ٹی آئی کارکنان کو بھی طے شدہ منصوبہ بندی کے تحت مشغل کیا گیا تھا، سوشل میڈیا پر ان کے پروپیگنڈا کرنے کے طریقہ کو بھی سمجھنا ہوگا، کسی بھی تنازعے پر منظر تخلیق کرنے کے بعد نچلی سطح پر ہدایات جاری کی جاتی ہیں، پارٹی کی اعلی قیادت کے فیصلوں کو شاہ محمود قریشی یا اسد عمر کے ذریعے کارکنان تک پہنچایا جاتا ہے، پھر تخلیق کردہ منظر نامے کو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کیلئے ارسلان کو بھیج دیا جاتا ہے۔ فیصل واوڈا نے یہ دعوی بھی کیا کہ9 مئی کی ہنگامہ آرائی میں ایک کلیدی رہنماء بھی ملوث تھا، عمران خان کی حکومت میں شامل دو وزراء ان کی جگہ لینا چاہتے ہیں، فیصل واوڈا نے بدھ کو پریس کانفرنس میں جس اہم شخصیت کا ذکر کیا وہ لیفٹیننٹ جنرل ر فیض حمید تھے جو کہ 9مئی کے واقعات میں مبینہ طور پر ملوث بتائے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button