پاکستان

حمزہ شہباز کی چھوڑی سیٹ پر پی پی 147 پر کوئی بھی بڑانام الیکشن لڑنے کو تیار کیوں نہیں؟

حلقہ پی پی 147 سے حمزہ شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی' دیگر رہنمائوں کو خوف ہے کہ کہیں شکست ان کا مقدر نہ بن جائے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعظم میاں شہبازشریف کے بیٹے و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی چھوڑی ہوئی سیٹ پی پی 147 پر کوئی بھی ن لیگی بڑا نام الیکشن لڑنے کو تیار کیوں نہیں؟وجہ سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حمزہ شہباز شریف کی پنجاب سے چھوڑی ہوئی سیٹ پی پی147 سے مسلم لیگ ن کی طرف سے کوئی بھی بڑا نام الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ حلقہ پی پی 147 سے حمزہ شہباز شریف کو بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی تھی اور یہ سیٹ چھوڑنے کے بعد ن لیگ کا کوئی بھی بڑا نام اس حلقہ سے الیکشن لڑنے کے لئے تیار نہیں ہے کیونکہ سب کو یہ ڈر ہے کہ پچھلے دنوں ہونے والے عام انتخابات میں پی ٹی آئی کی طرف سے آزاد الیکشن لڑنے والوں نے بھی کافی زیادہ ووٹ حاصل کیے تھے جس کی بناء پر ان کو ڈر ہے کہ کہیں وہ شکست ان کا مقدر نہ بن جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button