پاکستان

خاور مانیکا کے بیان پر نوازشریف کا ردعمل ، عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے

عمران خان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں چاہیے، نوازشریف کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال پر جواب

اسلام آباد (کھوج نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے خاور مانیکا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عمران خان پر تنقید کے نشتر چلا دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کے انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال پر نوازشریف نے عمران خان کا نام لیے بغیر طنز کرتے ہوئے کہاکہ ان کو ریاست مدینہ کا نام نہیں لینا چاہیے تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدینہ کا نام لینے والے نے کیسا کھیل کھیلا پہلا بشریٰ بی بی کو پیرنی بنایا اور اس کے بعد اس سے شادی کر کے کسی کا ہنستا بستا گھر اجاڑ دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button