پاکستان

خدیجہ شاہ کیس، راناثناء اللہ نے اسٹیبلشمنٹ پر بڑا الزام عائد کر دیا

خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے حکومت سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دبا ؤہے کیونکہ وہ سابق آرمی چیف کی قریبی رشتہ دار ہے: رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(ماینٹرنگ ڈیسک) خدیجہ شاہ کیس، راناثناء اللہ نے اسٹیبلشمنٹ پر بڑا الزام عائد کر دیا اس بیان کے بعد سیاستدانوں سمیت سب حیران و پریشان رہ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ خدیجہ شاہ کی رہائی کے لیے حکومت سے زیادہ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے دبا ؤہے کیونکہ وہ سابق آرمی چیف کی قریبی رشتہ دار ہے لیکن آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک لائن کھینچ دی ہے جس نے لائن کراس کی ہے اس کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ خدیجہ شاہ نے ریڈ لائن کراس کی ہے انہیں کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی اسی میں شامل ہے۔ میری رائے میں عمران خان کے خلاف بھی ملٹری کورٹ میں مقدمہ چلنا چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ہوا۔ سب کی ڈیوٹیاں لگائی گئی تھیں کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کس نے کونسے کور کمانڈر ہاس جانا ہے۔ تمام ثبوت موجود ہیں عدالت میں پیش کرنے تک انہیں منظر عام پر نہیں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button