پاکستان

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری، پی ٹی آئی کا مستقبل بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی ہے جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا مستقبل بھی سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کی گئی رجسٹرڈ جماعتوں کی فہرست میں پاکستان تحریک انصاف کا نام بھی شامل ہے۔ الیکشن کمیشن کے پاس اس وقت پاکستان بھر سے 166 رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہیں۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے الیکشن کمیشن نے 13 جماعتوں کو ڈی لسٹ کر دیا تھا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 4 سینیٹرز کی ممبر شپ معطل کر دی۔ الیکشن کمیشن نے مصدق ملک، عون عباس ، صابر شاہ اور ثمینہ ممتاز کی ممبرشپ معطل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button