پاکستان

روپے کےمقابلےمیں ڈالرکیوں قلابازیاں کھانےلگا؟

ڈالر سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیاہے

اسلام آباد (کھوج نیوز )روپے کےمقابلےمیں ڈالرکیوں قلابازیاں کھانےلگا؟ حکومتی کاروائی اور ایکشن کے اثرات سامنے آنے لگے ،رپورٹ کے مطابق نگران وفاقی حکومت نے سمگلنگ روکنے کیلئے بڑے اقدامات اٹھانے کا اعلان کر دیاہے ۔وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ ڈالر سمگلنگ ، ذخیرہ اندوزی اور منظم جرائم کے کارٹلز کے خلاف کریک ڈاﺅن شروع کر دیا گیاہے ،سہولت سہولت کاروں اور سرپرستوں کی نشاندہی کر لی گئی۔

سخت کارروائی کی جارہی ہے ،مکمل فہرستیں تیار کر لی گئیں ہیں، ایک طویل کریک ڈاﺅن کی شروعات کر دی گئی ہے ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اہم پالیسی اصلاحات جاری ہیں ، اجناس اور کرنسی کے کاروبار کو تبدیل کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومتی کارروائیوں کے نتیجے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں ہوشربا کمی دیکھنے میں آئی ہے ، اوپن مارکیت میں ڈالر 336 پر پہنچنے کے بعد اب 315 روپے پر آ گیاہے اور انٹربینک کے ساتھ فرق جلد ہی مزید کم ہوتا دکھائی دے گا ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button