پاکستان

سانحہ 9مئی کے بعد سے روپوش پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر آخر کار منظر عام پر آگئے

روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا، گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گئے: حماد اظہر

پشاور(کھوج نیوز) سانحہ 9 مئی کے بعد سے روپوش پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء حماد اظہر آخر منظر عام پر آگئے ہیں لیکن یہ کیوں اور کیسے منظر عام پر آئے اس حوالہ سے اصل حقائق سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ابراہیم خان نے حماد اظہرکی راہداری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی جس کے لیے حماد اظہر عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے 51 مقدمات میں حماد اظہرکی راہداری ضمانت منظور کرلی۔ حماد اظہر نے کہا کہ روپوشی کے دوران ملک میں ہی تھا، گزشتہ 8 ماہ سے ملک کے قانون کا مذاق بنایا گیا، ایک وقت میں میرے اوپر 51 مقدمات بنائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ، جمہوریت اور انسانیت کسی کو نہیں چھوڑا گیا ہے، مجھ پر اور میرے گھر والوں پر جو گزارا اس پر دکھ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ دو تہائی اکثریت سے جیتنے والی جماعت کو ہرایا گیا، آنے والے دو دنوں کے دوران پریس کانفرنس کروں گا جس میں تمام تفصیلات بیان کروں گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button