پاکستان

سرکاری دفاتر میں عید الاضحی کی کتنی چھٹیاں ہوں گئی؟ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک جبکہ 5 دن کھلے رہنے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک، جنرل رپورٹر) سرکاری دفاتر میں عید الاضحی کی کتنی چھٹیاں ہوں گئی؟ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ‘ وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحی کی تعطیل کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق واضح رہے کہ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحی کا اعلان کر رکھا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے کابینہ ڈویژن نے عید الاضحی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا تھا جس کے مطابق 29 اور 30 جون کو عید تعطیلات ہونی تھیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 29 جون سے یکم جولائی تک چھٹی ہونی تھی جبکہ عید الاضحی کے لیے ہفتے میں 5 دن کھلے رہنے والے دفاتر میں 2 روز کی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا۔ ذرائع کے حوالے سے خبر سامنے آئی تھی کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید الاضحی کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا تاہم اب وفاقی حکومت نے 28 جون کو بھی عید الاضحی پر چھٹی کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عیدالاضحی کی تعطیلات کے باعث مرکزی بینک 29 اور 30 جون کو بند رہیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button