پاکستان

سعودی عرب اورپاکستان سرمایہ کاری،دونوں ممالک نے ایک نئی تاریخ رقم کردی

ایس آئی ایف سی کےتحت سعودی عرب اق پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024 کا انعقاد ہوا، جس سے پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد(ویب ڈیس)سعودی عرب اورپاکستان سرمایہ کاری،دونوں ممالک نے ایک نئی تاریخ رقم کردی،رپورٹ کے مطابق سعودی عرب اور پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024 سے دونوں ممالک کی دوستی میں ایک نئے باب کاآغاز ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کےتحت سعودی عرب اق پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024 کا انعقاد ہوا، جس سے پاکستان اورسعودی عرب کی دوستی میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگیا۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب اورپاکستان کےاعلیٰ سطح کےوفودنےبالترتیب پاکستان اورسعودی عرب میں ملاقاتیں کیں، ان ملاقتوں کااصل مقصد دونوں ممالک کےدرمیان سرمایہ کاری کوفروغ دینااورضرورت کےوقت باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی وفدکی قیادت نائب وزیربرائےسرمایہ کاری ابراہیم المبارک نےکی جن کےساتھ مختلف شعبوں سےمنسلک کم وبیش30سرکاری و نجی کمپنیوں کےعہدیداران شامل تھے۔ پاکستان کی جانب سےوزارت توانائی و پیٹرولیم نے وفدکی میزبانی کی اورایس آئی ایف سی کےعہدیداران نے خصوصی معاونت کی۔

اس فورم کااہم حصہ سعودی اورپاکستانی سرمایہ کاروں کےمابین B2B مذاکرات تھے، جن میں مختلف شعبوں سےمنسلک پاکستانی تاجروں نے سعودی سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی اورسرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

سعودی سرمایہ کاروں نے زراعت، توانائی، مائننگ اینڈمنرلز،سیاحت اور آئی ٹی کےشعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی، امید ہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کےمتوقع دورہ پاکستان کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button