پاکستان

سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا معاملہ، بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی

اس وقت کے حالات میں سنی اتحادکونسل میں شمولیت ہی بہترین فیصلہ تھا' سپریم کورٹ سے استدعا ہے کہ ہمارے کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے: بیرسٹر گوہر

راولپنڈی(کھوج نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی عام انتخابات کے بعد سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے شیر افضل مروت کی مخالفت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت شیر افضل مروت اور علی ظفر نے غلط قرار دیا تھا جس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اس فیصلے کو درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کے حالات میں سنی اتحاد کونسل میں شمولیت ہی بہترین فیصلہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ 80سیٹیں نہ ملنا بہت بڑا ایشو ہے امید ہے کہ سپریم کورٹ ہمارے کیس کا جلد از جلد فیصلہ کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button