پاکستان

سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد تحریک انصاف کی قیادت میں اختلافات

انٹراپارٹی انتخابات اور سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وکلاء و سیاسی قیادت میں اختلافات بڑھنے لگے

اسلام آباد (کھوج نیوز )انٹراپارٹی انتخابات اور سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وکلاء و سیاسی قیادت میں اختلافات بڑھنے لگے۔رپورٹ کے مطابق  سیاسی قیادت کو سنی اتحاد کونسل میں شامل کروا کر انٹراپارٹی انتخابات کے ذریعے مخصوص قیادت سامنے لانے پر تحفظات کا اظہار کیا جانے لگا۔ انٹراپارٹی انتخابات الیکشن سے3 دن قبل 5 فروری کو ہونے تھے پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق انتخابات ملتوی کرنے کا مقصد عام انتخابات پر توجہ مرکوز رکھنا تھا۔ سیاسی قیادت سمجھتی ہے کہ انٹراپارٹی انتخابات میں انکی شمولیت اور مقابلے کے لئے کوشش کی وجہ سے پروگرام ملتوی کیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button