پاکستان

سولو فلائٹ نہیں چلےگی،اسٹیبلشمنٹ کا مریم نوازکو دوٹوک پیغام

مریم نوازپر دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر اہم جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے

لاہور(کھوج نیوز) سولو فلائٹ نہیں چلے گی،اسٹیبلشمنٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کو دوٹوک پیغام دیدیا،ذرائع کے مطابق مریم نوازکو چندروز قبل اہم مشاورت کے لئے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بلایا گیا تھا،بتایا جاتا ہے کہ یہ ملاقاتیں مریم نواز نے ملک کے طاقتور حلقوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے کیں۔اس موقع پر مریم نوازپر دوٹوک انداز میں واضح کیا گیا کہ مسلم لیگ ن آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی سمیت دیگر اہم جماعتوں کو ساتھ لیکر چلے تاکہ ایک مستحکم حکومت کا قیام عمل میں آئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نوازکو بتایا گیا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو مسلم لیگ ن سے متعلق بہت سے تحفظات لاحق ہیں جبکہ ملک ایک نازک دور سے گزر رہا ہے اور ایسی صورت میں ملک کی تمام سیاسی قوتوں کو ملکر آگے بڑھنا ہوگا تاکہ عوام کے مسائل حل کرنے میں آسانیاں پیدا ہوسکیں۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ مریم نواز عام انتخابات میں پنجاب کی سطح پر پیپلز پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی سب سے بڑی مخالف ہیں اور وہ بارہا ان خیالات کا اظہار بھی کرچکی ہیں کہ ان کی جماعت مسلم لیگ ن پنجاب میں کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button