پاکستان

سینیٹ الیکشن، پیپلز پارٹی نے سندھ سے 10 نشستیں، فیصل واوڈا بھی کامیاب

سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 4 بجے تک جاری رہی اور 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا جبکہ صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے فائنل نتائج کا اعلان کیا

سندھ(کھوج نیوز) سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی نے 10نشستوں میں کامیابی حاصل کی جبکہ آزاد امیدوار فیصل واوڈا بھی کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی میں سینیٹ کی 12 نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں 19 امیدوار مد مقابل تھے۔ سینیٹ انتخابات کیلئے پولنگ 4 بجے تک جاری رہی اور 154 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیا۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد صوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے نتائج کا اعلان کیا۔ نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی نے سندھ سے سینیٹ کی 10نشستیں جیت لیں جبکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور آزاد امیدوار نے ایک ایک نشست حاصل کی۔ جنرل نشست پر پیپلزپارٹی کے اشرف علی جتوئی، دوست علی جیسر ، کاظم علی شاہ، مسرور احسن، ندیم بھٹو، ایم کیو ایم کے عامرچشتی اور آزادامیدوار فیصل واوڈا سینیٹر منتخب ہوئے۔ خواتین کی نشست پر پی پی روبینہ قائم خانی، قرا العین مری جبکہ ٹیکنوکریٹ نشست پر سرمدعلی اور ضمیرگھمرو کامیاب قرار پائے۔ اقلیت کی نشست پر پیپلزپارٹی کے پنجومل بھیل سینیٹر منتخب ہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button