پاکستان

شہباز شریف کی ضمنی انتخاب میں کامیابی پر امیدواروں کو مبارکباد

ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ، الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ، انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون سے ہی دور کیا جاسکتا ہے

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم شہبازشریف نے ضمنی انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہار جیت انتخابی عمل کا حصہ ہے، الزامات کے بجائے سیاسی تعاون کی راہ اپنانا ہی جمہوری رویہ ہے، انتخابی عمل میں خامیوں اور اعتراضات کو باہمی تعاون اور سیاسی بات چیت سے ہی دور کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا کہ ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کے نومنتخب ارکان کی جیت عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، مسلم لیگ (ن)کو ووٹ دینے والے عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معاشی بہتری کے واضح ہوتے آثار کے ساتھ عوامی رائے میں تبدیلی بھی نمایاں ہو رہی ہے، معاشی بہتری اور عوامی ریلیف میں اضافے کے ساتھ آنے والے وقت میں عوامی رائے مزید تبدیل ہوگی۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی مالیاتی اداروں، خبر رساں اداروں اور سروے میں معاشی بہتری کی پیش گوئیوں نے بھی عوام کی رائے پر مثبت اثر ڈالا ہے، 8 فروری کے بعد اپوزیشن کے غیرسیاسی رویوں نے بھی ان کے حامیوں اور عوام کو بد دل اورمایوس کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button