پاکستان

شہریوں کو گھر تک سروسز فراہمی کیلئے ”دستک پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ

پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز پر 10 سروسزدی جارہی ہیں، 'پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل ہونگے

لاہور(کھوج نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے شہریوں کو گھر تک سروسز کی فراہم کے لئے”دستک پروگرام” شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایپ کال اور سروس شروع کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت ”دستک پروگرام ” کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں انہوں نے گھر تک سروسز فراہم کرنے کے لیے ایپ اور کال سروس شروع کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز نے ”دستک پروگرام” کے لیے رائیڈرز کی فوری رجسٹریشن اور ٹریننگ شروع کرنیکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت عوام کے لیے سہولت اور گڈگورننس ہرحال میں یقینی بنائیگی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ پروگرام کے پہلے مرحلے میں لاہورکے عوام کوان کی دہلیز پر 10 سروسزدی جارہی ہیں، لاہور کے شہری پیدائشی سرٹیفکیٹ، ڈیتھ سرٹیفکیٹ، میرج سرٹیفکیٹ،طلاق سرٹیفکیٹ گھر کی دہلیز پر حاصل کرسکیں گے جب کہ ان سروسز میں ڈومیسائل، ای اسٹیمپ، وہیکل رجسٹریشن، وہیکل ٹرانسفر، ٹوکن ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس سروس بھی شامل ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button