پاکستان

صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی قائم،مریم نواز نےقبضہ مافیا اور اشیاء خورو نوش مہنگےداموں فروخت کرنے والوں کےخلاف قدم اُٹھالیا

انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی

لاہور (کھوج نیوز)صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی قائم،مریم نواز نےقبضہ مافیا اور اشیاء خورو نوش مہنگےداموں فروخت کرنے والوں کےخلاف قدم اُٹھالیا۔رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی، انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کیلئے 11 قوانین، رولز اور آرڈیننس میں ترامیم کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے،پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی، صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے۔

وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں انہیں ڈسٹرکٹ اورتحصیل کی سطح پر صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کےقیام کےحوالےسےبریفنگ دی گئی۔ مریم نواز نے پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کےقیام کی منظوری دیتے ہوئے اتھارٹی کےقیام کیلئے قانون سازی کا عمل فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ منصوبے کے تحت پنجاب کے ہر ضلع اور تحصیل میں بھی انفورسمنٹ اتھارٹیز قائم کی جائیں گی، صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کی سربراہی چیف سیکرٹری کریں گے جبکہ ڈی جی بھی تعینات ہو گا،ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی میں ڈپٹی کمشنر جبکہ تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی کا سربراہ اے سی ہوگا۔

 انفورسمنٹ اتھارٹیز سرکاری اراضی پر قبضوں سمیت دیگر سپیشل ٹاسک سرانجام دیں گی، اتھارٹی کو پرائس کنٹرول، سرکاری زمینوں پر قبضے، تجاوزات اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائی کے اختیارات ہوں گے۔ تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کے زیر نگرانی تحصیل کی سطح پر پولیس سٹیشن اور سپیشل فورس بھی قائم کی جائے گی، تحصیل انفورسمنٹ اتھارٹی میں یونٹ انچارج، انویسٹی گیشن آفیسرز، انفورسمنٹ آفیسرز اور کانسٹیبل تعینات ہوں گے۔

 تحصیل انفورسمنٹ یونٹ کو قانون پر عملدرآمد کے علاوہ مقدمہ درج کرنے، تحقیقات اور گرفتاری کے اختیارات بھی حاصل ہوں گے جبکہ مانیٹرنگ کے لئے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی اور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ اتھارٹی کے دفاتربھی قائم کئے جائیں گے۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں انفورسمنٹ اتھارٹیز کو 6 ماہ میں فعال کرنے کی ہدایت کردی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button