پاکستان

ضمنی الیکشن، انتخابی مہم کب ختم ہوگی؟ الیکشن کمیشن نے وقت کا اعلان کر دیا

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21 حلقوں انتخابی مہم 19اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی: الیکشن کمیشن

اسلام آباد (کھوج نیوز) قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 21حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلہ انتخابی مہم کب ختم ہوگی؟ اس سلسلہ میں الیکشن کمیشن نے فائنل وقت کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ قومی وصوبائی اسمبلیوں کے ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی، انتخابی مہم 19اور 20 اپریل کی درمیانی شب ختم ہوگی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والے امیدواروں کے خلاف کارروائی ہوگی جس کے تحت 2 سال قید اور ایک لاکھ روپے تک جرمانہ بھی کیاجاسکتاہے۔ ضمنی الیکشن این اے 8 باجوڑ، این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان، این اے 119 لاہور 3، این اے 132 قصور 2 اور این اے 196 قمبرشہداد کوٹ ون میں ہوگا۔

صوبائی اسمبلیوں کے حلقے پی کے 22 باجوڑ 4، پی کے 91 کوہاٹ 2، پی بی 20 خضدار 3، پی بی 22 لسبیلہ، پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ، پی پی 32 گجرات 6، پی پی 36 وزیر آباد 2، پی پی 54 نارووال ون، پی پی 93 بھکر 5، پی پی 139 شیخوپورہ 4، پی پی 147 لاہور 3، پی پی 149 لاہور 5، پی پی 158 لاہور 14، پی پی 164 لاہور 20، پی پی 266 رحیم یار خان 12 اور پی پی 290 ڈی جی خان 5 شامل ہیں جہاں 21 اپریل کو پولنگ ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button