پاکستان

ضمنی الیکشن کیلئے فہرست فائنل، لاہور سے حماد اظہر اور مونس الٰہی کو الیکشن کمیشن کا بڑا جھٹکا

این اے 119 اور پی پی 164 سے حماد اظہر جبکہ پی پی 158 سے مونسی الٰہی کے کاغذات نامزدگی مستر د کر دیئے گئے ہیں

اسلام آباد(کھوج نیوز) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لئے فہرست فائنل کرتے ہوئے لاہور سے پاکستان تحریک انصاف کے حماد اظہر اور مونس الٰہی کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے لاہور سے قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر کاغذات نامزدگی سے متعلق جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد فہرست جاری کردی جس کے مطابق این اے 119 سے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جب کہ پی پی 164 سے بھی حماد اظہرکے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے۔ اس کے علاوہ این اے 119 سے علی پرویز اور شہزاد فاروق سمیت12امیداروں کے کاغذات منظور کرلیے گئے۔

پی پی 158 سے مونس الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے جب کہ پی پی 158 سے اختر حسین اور یوسف علی سمیت 27 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے ہیں۔ پی پی149 سے شعیب صدیقی اور احسن اکرم سمیت 20 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے، پی پی 147 محمد خان مدنی اور ماجد ظہور سمیت 19 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کیے گئے جب کہ پی پی 164 سے اختر حسین اور مرزا جاوید سمیت 27 امیداروں کے کاغذات نامزدگی منظور کرلیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button